اہم خبریں

عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درخواست

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درخواست دائر کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست دائر کرنے والے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے کارکن خرم بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان آکسفورڈ جیسی باوقار یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے اہل نہیں ہیں۔ وہ مالی بدعنوانی میں ملوث ہے اور کرپشن کے الزام میں توشہ خانہ کیس میں سزا بھی بھگت چکا ہے۔

خرم بٹ نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس میں کرپشن کے شواہد بھی جمع کرائے گئے ہیں اور القادر ٹرسٹ کیس میں 190 ملین پاؤنڈز کی تفصیلات سے بھی یونیورسٹی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ناقابل تردید ثبوت فراہم کرنے کے بعد اس بات کا امکان نہیں ہے کہ انہیں چانسلر شپ کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ڈنمارک میں ورلڈ ٹائٹل فائٹ، باکسر محمد وسیم کو تاحال ویزا نہ مل سکا

متعلقہ خبریں