اہم خبریں

محسن نقوی کی تقرری قبول نہیں،پرویز الٰہی کا سپریم کورٹ جانیکااعلان

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے محسن رضانقوی کی بطورنگران وزیراعلیٰ تقرری کومسترد کرتے ہوئے اس معاملے پر عدالت جانے کااعلان کردیا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہاکہ محسن رضا نقوی متنازع شخص ہے ،اس کو وزیراعلیٰ نہیں مانتے،ا یسا شخص غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ۔ پرویزالٰہی نے کہاکہ حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے.میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے.الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے. الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں.

متعلقہ خبریں