راولپنڈی(نامہ نگار )آئی جی پنجاب کےاحکامات کےمطابق راولپنڈی ریجن کےاضلاع میں چار لیڈی ایس ایچ اوز کو تعینات کردیا گیا انسپکٹرارم خانم کو ایس ایچ او نیو ایئرپورٹ اٹک تعینات کردیا گیا انسپکٹرنازیہ کوثرکو ایس ایچ او ڈومیلی جہلم کا چارج دیا گیا ہے،سب انسپکٹرسمیعہ بتول کی ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال چکوال تعیناتی کردی گئی راولپنڈی میں انسپکٹربشری بتول کو ایس ایچ او تھانہ ویمن تعینات کردیا گیا ہے۔


















