کراچی(نیوزڈیسک)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم رجب المرجب 1444 ہجری منگل 24 جنوری کو ہوگی۔ماہ رجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔















