اہم خبریں

بجلی کمپنیوں میں بل دینے والا دے رہا اور چوری کرنیوالے کو کوئی نہیں پکڑ رہا,چیئرمین نیپرا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بجلی قیمت میں اضافے پر نیپرا میں سماعت ۔ بجلی صارفین ٹیرف میں اضافے کی سماعت میں نیپرا پر پھٹ پڑے۔
سی پی پی اے کے مطابق پاور سیکٹر میں اربوں روپے کی سالانہ کیپسٹی پیمنٹس کوئی انہونی بات نہیں ہے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں بل دینے والا دے رہا اور چوری کرنیوالے کو کوئی نہیں پکڑ رہا۔ گزشتہ کئی سال سے بجلی کمپنیوں کی ریکوری میں کوئی بہتری نہیں دیکھی گئی ۔
بجلی کی قیمت بڑھنے سے کیا ریکوری بڑھ جائے گی؟ بجلی کمپنیوں میں سزا جزا کا نظام لے کر آئیں۔
ادھر دوسری جانب بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل۔ وزارت توانائی کے حکام ذمہ دار قرار۔ ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں نے رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی۔ رپورٹ کی مطابق وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم لاگو کروایا۔
مزید پڑھیں :حکومت کاپشاور میں ،9 10 محرم کو موبائل فون سروس بارے بڑا فیصلہ

متعلقہ خبریں