اہم خبریں

کٹھ پتلی حکمران صرف مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے،شعیب شاہین

اسلام آ باد (اے بی این نیوز    ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شعیب شاہین نے کہا کہ حق کی بات کرنے والوں کو دن دیہاڑے اٹھا لیا جاتا ہے۔ انصاف کے نطام کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔ عدالت نے ن لیگ سے کہا فارم 45 کے تحت اپنے کاغذات پیش کریں۔

وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ججز کی کردار کشی نا قابل قبول ہے ۔ ملک میں نظام انصاف درست ہو تو ایسے واقعات پیش نہیں آتے۔ کٹھ پتلی حکمران صرف مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ تمام ہائیکورٹس نےکہامداخلت ہورہی ہےکام کرنےنہیں دیاجارہا۔

۔ ن لیگ کے راہنما علی گوہر بلوچ نے کہا کہ ججز کو متعلقہ فورم پر بات کرنا چاہیئے۔ ریفرنس آنے ہر ردعمل دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ ڈگری جعلی ہو نے کا الزام لگانے کا یہ مقصد نہیں کہ ڈگری جعلی ہے۔ جعلی ڈگری کے ذریعےمراعات حا صل کر نا قانونی جرم ہے۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کے سالانہ نتائج 2024کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں