اہم خبریں

پولیس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ،کرپشن میں عدلیہ کا تیسرا نمبر ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے میں پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دے دیا جبکہ کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ،کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق سروے رپورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا گیا ہے جبکہ کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ،کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کرپٹ ترین اداروں میں تعلیم کے شعبہ کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ نیب سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے رپورٹ میں صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے ۔سیکرٹری تعلیم نے کہا اگر ایسی کوئی رپورٹ ہےتو میں اس کو نہیں مانتا ،مفروضوں پر مبنی رپورٹ نہیں ہونی چاہیے،اگر کوئی ثبوت ہے تو دیں علاوہ ازیں پنجاب میں پولیس،خیبرپختونخوامیں عدلیہ، بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین ادارے قرار دیے گئے۔

متعلقہ خبریں