اہم خبریں

مینار پاکستان میں بدسلوکی کیس ، سوشل میڈیا اسٹار عائشہ اکرم کو گرفتار کرکے عدات میں پیش کرنےحکم د یدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے مینار پاکستان میں بدسلوکی کیس میں سوشل میڈیا اسٹار عائشہ اکرم کو عدالت میں پیش نہ ہونے پرگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے مینار پاکستان میں بدسلوکی کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر عاٸشہ اکرم کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو خاتون سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جاری کردہ فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ مدعیہ سمیت دیگر گواہوں کو طلب کیا، عدالتی احکامات کو مدعیہ سمیت کسی گواہ نے اہمیت نہیں دی۔ لہذا وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ عدالت نے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی، تھانہ لاری اڈا پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔واضح رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کامقدمہ تھانہ لاری اڈا مین درج ہے۔

متعلقہ خبریں