اسلام آباد (اے بی این نیوز )سرکاری ملازمت کےخواہش مند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر۔ حکومت نےبجٹ سےقبل پنجاب رینجرزمیں سیکڑوں بھرتیوں کی اجازت دے دی،ذرائع کے مطابق
سٹبلشمنٹ ڈویژن نےپنجاب رینجرز میں961بھرتیوں کیلئےاین اوسی دے دیا۔ وزارت داخلہ نے این او سی کیلئے سٹبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کیا تھا۔
پنجاب رینجرزمیں سپاہی جنرل ڈیوٹی کیلئے850بھرتیوں کی اجازت۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نےسپاہی کے لیے50 بھرتیوں کی اجازت دی ہے۔ بھرتیوں کیلئے دیا جانے والااین او سی6 ماہ کیلئےقابل عمل ہوگا۔
آسامیاں مشتہرکرنےکےبعد بھرتیوں کا عمل120روزمیں مکمل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں 19 جون سے پری مون سون بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات