اہم خبریں

پیپلزپارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی، شرجیل میمن

کراچی ( اے بی این نیوز   )پیپلزپارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی۔ شرجیل میمن نے میڈیاسے گفتگومیں کہاپیپلزپارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کبھی بھی ایسے قوانین کا حصہ نہیں بنتی ۔ ایک سوچ ایسی ہے جوآزادی اظہار رائے کو دبانا چاہتی ہے ۔ جھوٹ پر مبنی فیک نیوز کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔

پیپلزپارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا شکار ہوئی۔ گھوٹکی میں چند ہفتے قبل صحافی کو قتل کیا گیا۔ نصر اللہ گڈانی کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ قتل کے پیچھے کوئی اور ہوا تو اسے بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔قبل ازیں پنجاب میں ہتک عزت بل 2024 نافذ العمل ۔

گورنر کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری۔ہتک عزت بل کے تحت ٹرائل سے قبل ملزم کو30 لاکھ روپے تک ہرجانہ بجھوایا جا سکے گا۔ ۔ قائمقام گورنر ملک احمد خان نے چند روز قبل دستخط کئے تھے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے ہتک عزت قانون بننا ہی تھا۔

اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی حصہ نہیں۔ میں نے بحیثیت گورنر بل کو روکنے کے لیے کوششیں کیں ۔ میں نے بل پر دستخط نہیں کیے تھے۔ 15 دن بعد ہتک عزت بل ازخود منظور ہو جانا تھا۔ ہتک عزت بل 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا۔

مزید پڑھیں :کشمیری شاعر و صحافی احمدفرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں