اہم خبریں

کشمیری شاعر و صحافی احمدفرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) مظفرآباد کی عدالت نے کشمیری شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شاعر احمد فرہاد کو مظفرآباد پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے مزید ریمانڈ کی استدعا کرنے کے بجائے فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا۔عدالت کے حکم کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ احمد فرہاد مظفرآباد کے صدر تھانے کی تحویل میں ہے۔ پولیس کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع کے لیے اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے شاعر احمد کو سخت سکیورٹی میں راڑہ جیل منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں: بلاسود قرضے، پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم 2024؛ اندر کی تفصیلات جانئے

متعلقہ خبریں