اہم خبریں

وفاقی حکومت نہ مانی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کرا دیں گے،فواد چودھری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تحریک انصاف نے کا مرکزی حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ سابق وفاقی وزیر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ (ق) لیگ کو واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ ہمارے ساتھ رہنا ہے تو پنجاب اسمبلی توڑنی پڑے گی۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ (ق) لیگ نے تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ہے تو پنجاب اسمبلی توڑنی پڑے گی، (ق) لیگ کوبتا دیا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی تحلیل کرنا چاہتی ہے۔ (ق) لیگ نے دیکھنا ہے الیکشن میں پی ٹی آئی کے اتحاد کے ساتھ جانا ہے یا اتحاد کے بغیر۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت نہ مانی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کرا دیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومتوں کے ساتھ عام انتخابات میں گئے تو پی ڈی ایم کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔

متعلقہ خبریں