اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا جب کہ جنوبی علاقے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید گرم رہیں گے۔

گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
�مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،یکم جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ہے جب کہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم ہوائیں چلنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین اور بہاولنگر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ہے جب کہ جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، سوات، چترال، دیر، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم موسم کے علاوہ جنوب مغربی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات نے آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں