اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارا نظام 9مئی واقعات کے ذمہ داروں کو سپورٹ کررہا ہے۔ ہمارے دور میں تو کسی کو ضمانت تک نہیں ملتی تھی۔بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ فوج کے خلاف بات کرنا غداری ہے۔پی ٹی آئی کے علاوہ اگر کوئی دوسری جماعت یہ واقعہ کرتی تو کیا حشر ہوتا۔ پی ٹی آئی دور میں 9مئی ہوتا تو کرنے والوں کا کیا حشر ہوتا۔ پی ٹی آئی دور میں ملٹری کورٹ سے 19بندوں کو سزائیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں :ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، پارٹی کے اندر انکوائری کرانی پڑے گی،رئوف حسن
عدلیہ کو اس وقت بنیادی حقوق کا خیال کیوں نہیں آیا۔ ایک قومی مجرم کو لائیو نشریات میں بولنے کی اجازت کیوں دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں جوسہولت دی گئی تاریخ میں کسی کو نہیں ملی۔
کبھی کسی قیدی کو ایئرکنڈیشن اور ورزش کی مشین ملی کیا؟ ہمیں امتیازی سلوک پر اعتراض ہے۔ بہت سے لاپتہ افراد ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اپنے لیے ریلیف نہیں مانگا،شعیب شاہین
بہت سے لوگ لاپتہ افراد کے نام پر حکومت سے الاؤنس لے رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کا معاملہ ملک کے اندرایک اصل مسئلہ ہے اس سے اتفاق کرتا ہوں۔