اہم خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی ، فنانس بل25-2024پاس کر لیا گیا

پشاور ( اے بی این نیوز   )فنانس بل کے مطابق سوار کے تمباکو پر ساڑھے 7روپے فی کلو گرام پر ٹیکس عائد ۔ ہائوسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خریدوفروخت پر 2فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں پیداکوئلہ ۔ نیفرائٹ ۔ کرومائٹ اور گریفائٹ ٹیکس نیٹ میں شامل۔ خیبر پختونخوا میں کاشتکاروں سےتمباکو خریدنے والی کمپنی ایکسائز محکمے کے ساتھ رجسٹرڈ کریگی ۔ 5مرلہ سےکم گھر ٹیکس سےمستثنیٰ۔ 5سے10مرلے پر 3ہزار ٹیکس ہوگا۔

مزید پڑھیں :ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، پارٹی کے اندر انکوائری کرانی پڑے گی،رئوف حسن

15مرلہ پر ساڑھے 3ہزار۔ 18مرلہ پر4ہزار پراپرٹی ٹیکس نافذ۔ ایک کنال پر 15ہزار اور دو کنال پر40ہزار کا ٹیکس نافذ۔ نجی پرائمری سکول پر40ہزار ۔ مڈل پر50ہزار اورہائی سکول پر ایک لاکھ سالانہ ٹیکس ہو گا۔ نجی یونیورسٹی سٹی پر ڈھائی لاکھ روپےسالانہ ٹیکس کا نفاذ۔ انڈسٹریل ایریا میں صنعتی پلاٹ پر10ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس نافذ۔

مزید پڑھیں :ملکی سلا متی کے لیے ضر وری ہے نومئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے، آرمی چیف

سروس سٹیشن پر20ہزار پراپرٹی ٹیکس ۔ پٹرول ۔ سی این جی سٹیشن پر50ہزار ٹیکس۔ موبائل فون ٹاور پر 40ہزار روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا۔ موٹر سائیکل پر ڈھائی ہزار روپے لائف ٹائم ٹوکن نافذ۔ شادی ہال ٹیکس کی تین کٹیگری ہو گی۔ 15سے25ہزارتک ٹیکس نافذ ہوگا۔

متعلقہ خبریں