اہم خبریں

راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں،سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

راولپنڈی( نامہ نگار  ) راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں 08 ملزمان گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد، مقدمات درج، گنجمنڈی پولیس نے 02ملزمان ابرار اور احد سے500پتنگیں، رتہ امرال پولیس نے ملزم توقیر سے100 پتنگیں اور ڈور، جبکہ سٹی پولیس نے ملزمان حمزہ اورحنظلہ سے22پتنگیں،ریس کورس پولیس نے ملزم عرفان سے104پتنگیں اور25ڈوریں،
ٹیکسلا پولیس نے ملزم حسیب سے120پتنگیں اور 05ڈوریں، روات پولیس نے ملزم عتیق سے30پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کیں، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض احمد کا کہنا ہے کے پتنگ بازی اور پتنگ فردشی جیسے غیر قانونی فعل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں