اہم خبریں

بلوچستان کے راستے بیرون مُلک منشیات کی سمگلنگ ناکام،100 کلو چرس برآمد

راولپنڈی(نامہ نگار )اے این ایف کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری۔بلوچستان کے راستے بیرون مُلک منشیات کی سمگلنگ ناکام،گوادر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 100 کلو چرس برآمد،شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب کار سے 44 کلو 400 گرام چرس اور 16 کلو 800 گرام افیون برآمد، ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور کا رہائشی ملزم گرفتار،خیبر سے پشاور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،بس ٹرمینل پشاور پرافغان باشندے اور خیبر کے رہائشی ملزمان سے 2000 نشہ آور گولیاں برآمد،مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔

متعلقہ خبریں