لاہور(نیوزڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی سطبین خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اسپیکر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے تین تین اراکین شامل ہیں، جن میں سے حکومت بینچوں سے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان، حسن مرتضی اور ملک ندیم کامران شامل ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں نگراں وزیراعلی کے ناموں پر مشاورت کرے گی۔















