اہم خبریں

کوئی یہ کہتا ہے کہ معاشی حالات ٹھیک ہیں تو یہ غلط ہے، رمیش کمار

اسلام آباد (  نامہ نگار )منحرف رکن پاکستان تحریک انصاف و رکن قائمہ کمیٹی خزانہ رمیش کمار نے کہا ہےکہاا گر کوئی یہ کہتا ہے کہ معاشی حالات ٹھیک ہیں تو یہ غلط ہے،میں نے سری لنکا کی معاشی صورتحال پر ریسرچ کی،سری لنکا کی صورتحال بھی ہم جیسی تھی،اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلی ترجیح اشیاء ضروریہ کی ایل سیز ہیں،مگر حقیقت میں مرسڈیز کی ایل سیز سر فہرست ہیں،پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے افغانستان خوش ہو گا نہ بھارت میں واحد ہندو ہوں جس کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں، دو سال پاکستان کے لیے بہت مشکل ہیں ،دو سال کے بعد پاکستان کی قسمت بدل جائے گی،ہر سیاسی جماعت اپنی آنا کو ترجیح دے رہی ہے،کل گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمارے پاس ڈالر آ گئے ہیں،عوام سے حقیقت نہ چھپائی جائے،تاجر برادری ہم سے پوچھتی ہے کہ ہمارے مسائل کا کیا بنا،اب ہم ان سے کیا کہیں کہ ہمارے بس میں بھی کچھ نہیں،وزیر خزانہ قائمہ کمیٹی میں ہی نہیں آتے۔

متعلقہ خبریں