اسلام آباد (نامہ نگار ) پی ٹی آئی کا سندھ میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نہایت ناقص انعقاد اور نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان ،سندھ میں قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات ،سندھ کی سیاسی صورتحال اور حالیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ،بلدیاتی انتخاب کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی نہایت مایوس کن کارکردگی اور سندھ حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر بریفنگ ،چیئرمین کی قائدِ حزبِ اختلاف سندھ کو صوبائی تنظیم کے ساتھ ملکر معاملے کو پوری قوت سے اٹھانے کی ہدایت ،سندھ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ذمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت ،سندھ حکومت کی جانب سے پولیس و انتظامیہ کی مدد سے کارکنان و ذمہ داران کیخلاف جھوٹے پرچوں کے اندراج اور گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت ،پیپلز پارٹی کی فسطائیت سے مرعوب نہ ہونے اور بھرپور عوامی ردعمل کے اظہار کا فیصلہ کیا ،سندھ خصوصاً کراچی کے مینڈیٹ کو پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی اور الیکشن کمیشن کی نااہلیت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، قائدِ حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پہلے الیکشنز سے فرار ہوتے رہے، انتخاب ہوا تو غنڈہ گردی سے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، قانون کے دائرے میں بھرپور سیاسی مزاحمت کریں گے اور سندھ کے عوام کے ووٹ کی حفاظت کریں گے۔















