اسلام آباد (نامہ نگار )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا، جو لوگ آئے یا جنہوں نے میڈیا پر آکر استعفے سے متعلق کہا اور مجھے اطمینان دلادیا میں نے مطمئن ہوکر ایسے ارکان کے استعفے منظور کرلیے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جس جس نے مجھے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے،مجھ سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کرکے کہا ہے وہ ابھی سوچ رہے ہیں،جب استعفے منظور کرتا ہو تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتا تو بھی شور مچ جاتا ہے، عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کرلیے، ایسی بات نہیں ہے، جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا،میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے اسمبلی میں آئیں۔















