کراچی ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کافی مہینوں سےکہہ رہاہوں نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ،میں نے کہا تھا 9مئی واقعے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آج ڈیجیٹل دہشتگردی کا ذکر ہوا،
ڈیجیٹل دہشتگردی کا مطلب جو سلوک دہشتگرد سے ہوتا ہے وہی ہوگا،پی ٹی آئی والے نہ کھڑے ہیں نہ بیٹھے ہیں بلکہ وہ لیٹے ہیں ،
مزید پڑھیں :ذوالقعد کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی کب ہو گی،جانئے
لیٹنے کے دوران بھی آگ لگانے کی باتیں اور تڑیاں دی جا رہی ہیں،ان تڑیوں کے حوالے سے بھی ایک ڈیڈ لائن آچکی ہے،9مئی کے حوالے سے تمام لائنز بالکل کلیئر ہیں ،،جو ایسا کرے گا اس کو حساب دینا ہوگا،سارے مشکل کام فوج سے کرائے جاتے ہیں ،سارے کام کراکے بھی شہیدوں کا تمسخر اڑایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :نو مئی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، وزیراعظم