اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب کہہ رہی ہے کہ 9مئی ہم نے نہیں کسی اور نے کیا،9مئی کے سارے کردار منظر عام پر آئے ہیں،شہدا کے مجسمے توڑنے والے کون تھے؟ایک سال گزرنے کے باوجود 9مئی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی،پلان بنانے والوں کے خلاف اب تک کارروائی نہیں ہوئی،گرفتاری سے پہلے وہ عدالتوں سے ضمانتیں لے رہے ہیں،
سیاست میں اپنے آپ کو محفوط رکھنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے،پی ٹی آئی کے لوگ یہ تاثر قائم کررہے ہیں کہ ہمارے مذاکرات ہورہے ہیںڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے ثابت ہوا کہ غلط بیانی
مزید پڑھیں :کے پی، سیکیورٹی فورسزکے2مختلف آپریشنز، 6 دہشتگردہلاک
ہورہی ہے،پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں،کہا گیا سیاسی جماعتوں سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے پوچھا جائے کہ انگلی اٹھانے والا امپائر کون تھا؟،2013سے آج تک ہونے والی واداتوں پر کمیشن بنایا جائے،پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے پریس کانفرنسز میں بانی پی ٹی آئی کو ماسٹر مائند قرار دیا تھا،اب پی ٹی آئی والے اس کو فرمائشی پروگرام کہتے ہے،
اگر فرمائشی پروگرام تھا تو آئیں عوام کو بتائیں کہ ہم پر جبر ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی نے اعتراف جرم کیا ہوا ہے جو ریکارڈ پر ہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب بھر میں آٹا سستا کر دیا گیا،جا نئے کتنا