اہم خبریں

کیپٹن (ر) صفدرکی بریت کی درخواست منظور ،دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم

راولپنڈی(نامہ نگار )راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تھانہ سٹی کے دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے 2018میں احتجاجی ریلی نکالنے اورکار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر الزامات کے تحت کیپٹن صفدر،مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اورسابق اراکین اسمبلی سمیت لیگی کارکنا ن کے خلاف 2 ایک جیسے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے، ان مقدمات میں الزام تھا کہ اسلام آباد احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد گرفتاری سے قبل کیپٹن (ر)صفدر نے راولپنڈی میں ریلی نکالی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے ساتھ کار سرکار میں مداخلت اورساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی کیپٹن (ر)صفدر نے چوہدری یاسر ایڈووکیٹ کے ذریعے ضابطہ فوجداری کی دفعہ249-Aکے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جسے عدالت نے منظور کر کے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں