اہم خبریں

9 مئی پورےپاکستان کامقدمہ ہے، عوام عمران خان کے ساتھ ہے،رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ تسلیم کرتےہیں9مئی پورےپاکستان کامقدمہ ہے،ہم سمجھتےہیں ہرمعاملے پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے،پی ٹی آئی آزادجوڈیشل کمیشن کامطالبہ کرتی ہے،چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی پر حملے کی تفتیش کی جائے، الیکشن میں دھاندلی کےمعاملے پربھی تحقیقات ہونی چاہیے،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ ہے،ہم کہتے ہیں سائفر کے اوپر تحقیقات کی جائیں،خان صاحب کے حملے کے اوپر تحقیقات کیا جائیں،سانحہِ 9 مئی پر
مزید پڑھیں :بشری بی بی کیس، کل فیصلہ، عمران خان اور انکی اہلیہ کے خلاف نئی انکوائری

سینیئر ترین ججز کی کمیٹی بنائیں جو مائنس چیف جسٹس ہو،ہمارے دروازے بند نہیں ہوئے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں،ہم ان کے دروازے پہ نہیں بیٹھے ہیں ماشاءاللہ ہم اپنے گھر بیٹھے ہیں،سائفر سے متعلق امریکی سفیر سے کوئی بات نہیں ہوئی،جو ہمارے پارٹی کے ورکر اور سینیئر رہنما جیل میں ہیں ان سے ہم رابطے میں ہیں ہماری خواتین ایک سال سے قید کی ہوئی ہیں،شفاف تحقیقات ہوجائیں توعوام کےسامنے سچ آئےگا،ملک میں ہونے والے ہر جرم کی تفتیش کی جائے،ہم اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کرناچاہتےہیں،ہمارے دروازےکھلےہیں مذاکرات کیلئےتیارہیں،ان حالات میں پی ٹی آئی
مزید پڑھیں :عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملاقات کیوں نہ کی،وجہ سامنے آگئی

اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات ہونےچاہئیں،اس وقت کوئی چیزثابت نہیں ہوئی جوڈیشل کمیشن کےبعدحقائق سامنےآئیں گے،عوام کی حمایت صرف پی ٹی آئی کوحاصل ہے،چاہتاہوں مولانافضل الرحمان ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں،9مئی کوپی ٹی آئی کی جا نب سےپرامن احتجاج کیاجائےگا،احتجاج کرناہماراآئینی وجمہوری حق ہے،ریاست آزاد نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے بینچ میں کوئی ڈویژن نہیں ہے،جسٹس اطہر من اللہ کی جو سوچ ہے میری بھی وہی سوچ ہے،ہمیں یہ بھی قوم کو نہیں بتانا کہ ججز کے اندر ڈویژن ہے،شہباز کھوسہ نے کہا کہ آج ہم خط لکھنے والے ججز کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کے تمام جج کہہ رہے ہیں کہ مداخلت ہو رہی ہےآپ کے کمرے میں کسی نے کیمرہ لگایا ہوا ہے یہ اچھی بات ہے،حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ میں تو وہ مانتا ہوں جو چیف جسٹس کہیں گے کیونکہ وہ چیف جسٹس کی کرسی پہ بیٹھ کر کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پی اے سی چیئرمین شپ، شیر افضل آئوٹ،شیخ وقاص اکرم ان

متعلقہ خبریں