اہم خبریں

گندم معاملہ،پی ٹی آئی حکومت کا اقدم اچھا تھا طلب ورسد میں توازن بر قرار رہا، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اگست کو پی ڈی ایم حکومت کا آخری دن تھا ،9اگست کو نگران حکومت آئی ،ای سی سی میں اندازہ لگایا گیا کہ 3سے 4ملین ٹن گندم کی ضرورت ہے ،جنرل ڈسکشن ہوئی کہ 3.4ملین میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامناہے،گندم کی کمی پوری کرنے کیلئے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا،بتایاگیا کہ ٹی سی پی کے ذریعے گندم منگوائی جاتی ہے،

ٹی سی پی کے ذریعے گندم منگوانے کےطریقہ کار پر اعتراض ہوتا ہے،آئی ایم ایف نے بھی ٹی سی پی سے گندم پر اعتراض کیا تھا ،صوبوں سےڈیٹا آنے پر وفاقی حکومت حکومت گندم ،کھاد برآمد کرتی ہے،

مزید پڑھیں : اسرائیل نے الجزیرہ پر پابندی عائد کردی،اقوام متحدہ کی مذمت

10لاکھ ٹن گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر کی ضرورت ہوتی ہے،آر ایس او سے اجازات ہوئی پرائیویٹ سیکٹر کو گندم امپورٹ کی اجازات دی جائے،نجی سیکٹر کی جانب سے گندم خریداری کیلئے بڈنگ حکومت کا کام نہیں،نجی شعبے سے گندم کیلئے بولیوں کا تعین تجارتی عوامل پر ہوتا ہے،گندم امپورٹ کےمعاملے پر طوفان مچایا ہوا ہے،گندم امپورٹ کے میکنزم کوپہلے سمجھا جائے ہم نے ٹیکس کا پیسہ بچایا،گندم خریداری کیلئے نجی سیکٹر کو سہولت دی4لاکھ ٹن گندم ہمارے دورانیہ میں آئی اور 9لاکھ ٹن اس ڈیڑھ مہینے میں آئی،ٹی سی پی پرقرضوں کا پہاڑ تھاہم نے انہیں گندم منگوانے سے منع کیا،گندم امپورٹ کےمعاملے میں نہ بحران اور کرپشن،اس وقت فاضل سٹاک سمیت گندم کا ذخیرہ 14لاکھ ٹن تھا،نگران حکومت کے اقدامات سے ملک میں مہنگائی کم ہوئی،ہم نے ملک میں غذائی اجناس کی قیمتیں کم کیں،یہ میرا دعویٰ نہیں ادارہ شماریات

مزید پڑھیں : پنک گیمز کے سلسلے کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے، مریم نواز

کاریکارڈ گواہی دےرہا ہے،12کروڑ پاکستانیوں کو سہولیات دیں جس کی گالیاں کھا رہا ہوں،عالمی سپلائی چین متاثر ہونےپر نجی شعبے کو گندم درآمد کی اجازت دی گئی،کورونا میں گندم خریداری کے ایس آر اوز پی ٹی آئی حکومت میں جاری ہوئے،پی ٹی آئی حکومت کا اقدم اچھا تھا طلب ورسد میں توازن بر قرار رہا،ہم گندم کی درآمد کیلئے کوئی نیا قانون منظور نہیں کیا،ہمارے دور سےپہلے سےہی نجی سیکٹر کو گندم درآمد کی اجازت تھی۔

مزید پڑھیں : عارف والا میں معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر گرفتار

گندم درآ مد سکینڈل میں موجودہ حکو مت بھی ملو ث نکلی ،موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار 136میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی،نگران دور حکومت میں 27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں 58 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد ہو ئی،رواں مالی سال فروری تک 27 لاکھ 58 ہزار 296 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، جس کی مالیت 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے،رواں مالی سال مارچ تک کل 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی جس کی مالیت282ارب 97کروڑ بنتی ہے۔

مزید پڑھیں : آ ج05مئی بروزاتوار پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں