اہم خبریں

آج مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، شوکت ترین

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے سربراہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مہنگائی کوجواز بناکرہماری حکومت کو ہٹایا گیا، تحریک انصاف نے آخری دورمیں ریکارڈ ترقی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کے سربراہ سینیٹر شوکت ترین نے سینئرمرکزی رہنما جمشید اقبال کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیسے آنہیں رہے جارہے ہیں اس حکومت نے پچھلے 5 ماہ میں 6.5 ٹریلین کا نیا قرض لیا اور 4 سے 5 ارب ڈالر کی ایل سیز رکی ہوئی ہیں، مہنگائی کوجواز بناکرہماری حکومت کو ہٹایا گیا ہماری حکومت ملک کی معاشی ریٹنگ کو منفی سے مثبت میں لائی تھی 17 سال میں سب سے زیادہ گروتھ پی ٹی آئی دور میں ہوئی اور پی ٹی آئی نے آخری دورمیں ریکارڈ ترقی کی۔ پی ٹی آئی حکومت نے کارکے اور ریکوڈک کے مسئلے حل کئے ،ہمارے دور میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، مارچ میں مہنگائی کی شرح 12.2چھوڑ کرگئے تھے اور آج ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 79 فیصد سرمایہ کارسمجھتا ہے پاکستان غلط سمت میں جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں