اہم خبریں

آج بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری ہوگی،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود بادلوں کا راج ،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ رات کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے،محکمہ موسم کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ لاہور، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور میں ہلکی بارش کا امکان ہے،بلوچستان میں کوئٹہ، مستونگ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین میں بارش اور برفباری متوقع ہے سبی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ میں بھی بارش ہوگی ،قلات، خضدار، تربت،خاران، پنجگور، کیچ اورمکران میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں چند مقامات پرتیزبارش ہوسکتی ہے،بالائی علاقے جن میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم سرداورمطلع ابر آلود رہے گا ۔

متعلقہ خبریں