سولر پاور پرٹیکس لگانےکی خبریں درست یا نہیں؟ پاورڈویژن کی جانب سے اعلامیہ جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاورڈویژن نےسولر پاور پرفکسڈ ٹیکس لگانیکی خبروں کی تردید کردی۔

پاورڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سولرپاور پرفکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاورڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی ۔صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں۔

گھریلو،صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ 1.90 روپیہ غریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اورامیر طبقے کے جیبوں میں جا رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ یہی سلسلہ جاری رہا تو توغریب صارفین کے بلز کم از کم 3.35 روپیفی یونٹ کامزید اضافہ ہو جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔2017 کے بعد اب ایک ایسا مر حلہ آیا ہے کہ اس سولرائیزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہواہے۔

اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے، پورے نظام کی سٹڈی کی جا رہی ہے ۔ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کر رہے ہیں جن سے غریب کومزید بوجھ سے بچایا جاسکے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ سے دو لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیا جائیگا ۔