اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے کاربن کریڈٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،کاربن کریڈٹ صوبے کا حق اور اثاثہ ہے قبضہ قبول نہیں،ہر قیمت پر حقوق ،وسائل اور لوگوں کو تحفظ کرینگے سمجھوتہ نہیں ہوگا،جنگلات کا 45فیصد حصہ خیبر پختونخوا میں ہے،صوبے میں80فیصد جنگلات نجی ملکیت ہیں،نئے چیف سیکرٹری تعیناتی پر وفاق ٹرک کی بتی کے پچھے
مزید پڑھیں :مکران ڈویژن میں ایک اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری
لگا رہی ہے،وفاق کے ذمے صوبے کے بقایا جات جلد ادا کئے جائیں،ہمیں بتایا جائے بجلی کی مد میں ہمارے صوبے کا خسارہ کتنا ہے،واجبات سے کٹوتی کرا کر اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں،صوبے میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے،لوگوں پر ظلم بند کیا جائے،وفاق کا جوشیئر بنے گا دینگے لیکن صوبے کا پیسہ ہڑپ نہیں کرنے دینگے،سارے معاملات پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔
مزید پڑھیں :آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں،آرمی چیف