لاہور( نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے تین افراد کے ناموں پر مشتمل خط سپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھ دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومتی اتحاد کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام پہلے ہی سپیکر کو بھجوا دیے گئے ہیں۔حمزہ شہباز شریف کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق ملک احمد خان، سید حسن مرتضیٰ، ملک ندیم کامران پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔















