اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تیمورخان جھگڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دشمنی ابھی پی ٹی آئی سے ختم نہیں ہوئی،پی ٹی آئی میں قابل لوگ موجود ہیں ہرکوئی چیئرمین پی ٹی آئی بن سکتاہے،بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے مشہور لیڈر ہے،بانی پی آئی پاکستان کےمقبول ترین لیڈرہیں،خیبرپختونخوا میں تمام ورکرز نے برے وقت میں تکلیف برداشت کی،نگران حکومتوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہمارے ورکرز پر ظلم کیا،ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری ہونی چاہیے،ہم نے ہمیشہ بنیادی حقوق کا خیال رکھا،قوم جانتی ہے کہ 8فروری کے الیکشن میں کیاہوا،وہ ابے این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھےعلی امین گنڈاپور وزیراعظم سے ملنے اسلام آباد گئے ،مفاہمت میں دلچسپی نہ ہوتی تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعظم کے پاس نہیں جاتے،کیاسابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے خلاف پی ڈی ایم نے احتجاج نہیں کیا،مریم ریاض وٹو ہمشیرہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی طبعیت ٹھیک نہیں ،بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہے اوراس کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نےگرفتارکیا،ہم نے اسلام آباد
مزید پڑھیں :سینکڑوں نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نوکریوں کا اعلان
ہائیکورٹ میں اس سے متعلق درخواست دائر کی تھی،بشریٰ بی بی بہت تکلیف میں ہے،وقت پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے صحت دن بدن خراب ہورہی ہے،بشریٰ بی بی نے بتایا کہ تین دن سے تکلیف کے باوجود کوئی دوائی نہیں دی گئی،پمز ہسپتال نے بشریٰ بی بی کی مضحکہ خیز رپورٹ جاری کی،بشریٰ بی بی کوبتائے بغیر اڈیالا جیل لے جایا گیا،جس جیل میں بانی پی ٹی آئی محفوظ ہے اس جیل میں بشریٰ بی بی نہیں،بشریٰ بی بی بنی گالہ میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں،پاکستان میں انصاف ہوتاتو نکاح کیس میں دونوں جیل میں نہ ہوتے،بانی پی ٹی آئی کو دباؤ میں لانے کیلئے بشریٰ بی بی کو ٹارچر کیا جاتا ہے،رہنما مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے کہا کہ شیرافضل مروت کے نام پر حکومت کو اعتراض کیوں ہے مجھے علم نہیں،شیرافضل مروت ہردوسرے دن اپنے ہی پارٹی کی موقف کی تردید کرتے ہیں،یہ شخص روزانہ کی بنیاد پر اپنی بات کی بھی تردید کرتاہے،بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مفاہمت کو ٹھکرایا،بانی پی ٹی آئی نے مخالفین کو ہمیشہ نظرانداز کیا،وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا،احتجاج سے کوئی ترقیاتی کام نہیں رکے گا،عمرعطابندیال کے خلاف سپریم کورٹ سے آواز اٹھی تھی۔
مزید پڑھیں :بات سیاسی قیدیوں سےکی جاتی ہے مجرموں سےنہیں، عظمیٰ بخاری















