اہم خبریں

کمرہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی(اے بی این نیوز     ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کمرہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں، یہ اوپن کورٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے آپ یہ بتائیں کیا بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم یونس نے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شفاء انٹرنیشنل سے کرانے کی تجویز دی تھی،جیل انتظامیہ پمز ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے پر بضد ہیں، جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ کرتے ہو ئے مزید کہا کہ کہا جارہا ہے جیل مینوئل کے مطابق سرکاری ہسپتال سے ہی ٹیسٹ کرانے کی اجازت ہے،عدالت نے کہا ہے کہ کیا

مزید پڑھیں :جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خود کش دھماکہ: سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ

ڈاکٹر عاصم یونس آج آسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ بہت مصروف رہتے ہیں عدالت حکم دے تو بلا لیتے ہیں، عدالت نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ نجی ہسپتال سے کرانے کا آرڈر کردیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بشریٰ بی بی کو ٹائلٹ کلینر کھانے میں ملا کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے روز انکے معدے میں جلن ہوتی ہے، عدالت نے کہا کہ سماعت کے دوران پریس کانفرنس سے گریز کیا کریں، ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے نام سے باہر کوئی غلط بیان دیا جاتا ہے تو مجھے اسکی وضاحت کرنی پڑتی ہے اسلئے صحافیوں سے بات کرتا ہوں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے ڈیکورم کا خیال ضروری ہے آپ سماعت کے بعد صحافیوں سے بات کرلیا کریں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سماعت کے بعد جیل انتظامیہ میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیتی ہے،انہوں نے استدعا کی کہ سماعت کے بعد جیل انتظامیہ میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیتی ہے، عدالت سماعت کے بعد صرف 10 منٹ میڈیا سے بات کرنے کی اجازت دے،۔

مزید پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ ، جج کے ساتھ بدتمیزی، تحریری فیصلہ جاری

متعلقہ خبریں