اہم خبریں

استعفوں کی منظوری عدالت میں چیلنج نہیں کرینگے،پی ٹی آئی کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 35 استعفوں کی منظوری کا اقدام کسی بھی لیگل فورم پرچیلنج نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اورلیگل کمیٹی کا اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، اسد قیصر،عمرایوب اور لیگل ماہرین سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کیں۔اجلاس میں پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 35 استعفوں کی منظوری کا اقدام کسی بھی لیگل فورم پرچیلنج نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ۔پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی تمام خالی نشستوں پر الیکشن لڑےگی، امیدوار عمران خان ہوں گے جبکہ انتخابی مہم مستعفی ایم این اے چلائیں گے۔اجلاس میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر،چئیرمین پی اے سی کیلئے بھی اسپیکرسے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں