اہم خبریں

سستی روٹی فیصلہ مسترد، جڑواں شہروں میں نان بائیوں کی مکمل شٹرڈاون ہڑتال

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )حکومت کی روٹی نان کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ مسترد، آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کی کال جڑواں شہروں میں مکمل شٹرڈاون ، تندوروں کی بندش سے شہری پریشانی میں مبتلا،

مزید پڑھیں :جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس مقرر

پنجاب حکومت نے تندوری نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تو نانبائیوں نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی،، آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کر
مزید پڑھیں :پنجاب بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی عائد

کے دن بھر تندور بند رکھے، جڑواں شہروں کے مکین نان روٹی کی تلاش میں در بدر پھرتے رہےشہری کہتے ہیں تندوروں کی بندش سے مسائل کا سامنا ہے،، حکومت اس معاملے کو افہام تفہیم سے حل کرے
مزید پڑھیں :عوام سستی روٹی کوترس گئے ،نان بائیوں کی ہٹ دھرمی برقرار

ادھر نانبائیوں کا کہنا ہے گیس اور دیگر اخراجات میں کمی کے بغیر قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتے، حکومت مرکزی صدر کی رہا کر کے قیمتوں کے معاملے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے قیمتیں طے کرے،

مزید پڑھیں :وزارت داخلہ نے اڈیالہ جیل پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مرکزی صدر کی رہائی نہیں ہوتی شٹرڈاون ہڑتال جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں :رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

متعلقہ خبریں