وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر ، نوجوان جاں بحق

نارووال( اے بی این نیوز       ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی پروٹوکول گاڑی کے نیچے آکر مبینہ طور پر نوجوان جاں بحق ہو گیا، پنجاب پولیس کی گاڑی جو وزیراعلیٰ مریم نواز کے سیکیورٹی قافلے کا حصہ تھی، جس

مزید پڑھیں :گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
کی ٹکر سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا،مقتول کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، وہ اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر چندووال جا رہا تھا کہ پنجاب پولیس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جبکہ

مزید پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان، فائرنگ ،4کسٹمزاہلکار جاں بحق
ابوبکر کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔ڈی پی او نارووال کے مطابق گاڑی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی کے لیے کرتارپور جارہی تھی۔پنجاب پولیس
مزید پڑھیں :ملک کودانشمندی اورپختگی کی ضرورت ہے،صدرمملکت

نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تفصیلات کی تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو بھی حادثے کا ذمہ دار پایا جائے گا اسے سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں :ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا