گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی،گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،ملزم مستقیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم انسانی اعضا کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث تھا،غیر قانونی پیوندکاری کے دوران شکایت کنندہ کے بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی،

مزید پڑھیں :پنجاب بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی عائد

ملزم نے شکایت کنندہ سے بیٹے کی پیوند کاری کیلئے 30 لاکھ روپے وصول کیےتھے،ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے پرائیوٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے،گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ملزم کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد کاکوئی پرسان حال نہیں،محکمہ پولیس کو ختم کردیں پھر سکون ہوجائے گا،جسٹس عامر فاروق