نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی بینک نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخر کردی، پاکستان کیلئے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کی گئی ہے۔ترجمان عالمی بینک کے مطابق عالمی بینک نے درآمدات پر فلڈ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کر دی، پائیدار معیشت کیلئے عالمی بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی۔ترجمان عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پائیدار معیشت کیلئے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے۔ورلڈ بینک کی دستاویزات کے مطابق سستی توانائی کیلئے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جا سکتا ہے۔















