اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوااجلاس میں تینوں جج صاحبان کی مستقلی پر غور کیا گیاجوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے تینوں ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی،مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس فہیم ولی، جسٹس کامران حیات اور جسٹس محمد اعجاز ساوی کے نام شامل ہیں۔















