پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی تشکیل ،شیر افضل مروت کا نام شامل کرنے پر غور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کی ایپکس کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے، جو پارٹی کے اہم فیصلے کرنے کی ذمے دار ہوگی۔ ایپکس کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس

مزید پڑھیں :چین کے گرینڈ کینال ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن کا پاکستان میں آغاز

میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، خالد خورشید، حافظ فرحت، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر شامل ہیں جب کہ دیگر ناموں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ایپکس کمیٹی کی تشکیل کے

مزید پڑھیں :عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا
حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی ایپکس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کے سربراہ شاہ محمود قریشی تھے اور ان کی

مزید پڑھیں :پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم فیصلہ،سمیع برنی کو ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی مقرر کر دیا گیا

گرفتاری کے بعد ایپکس کمیٹی کی جگہ کور کمیٹی متحرک ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی کو اب ایک بار پھر تیار کیا جا رہا ہے۔ عون عباس بپی بھی ایپکس کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ شیر افضل مروت کا نام شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :جسٹس لاہور ہائیکورٹ علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول،تعداد 6 ہوگئی