Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جسٹس لاہور ہائیکورٹ علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول،تعداد 6 ہوگئی

لاہور(نیوزڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ ، سپریم کورٹ کے ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے خطوط کی تعداد 6 ہو گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ آفس کی جانب سے مشکوک خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ۔
مزید پڑھیں:ججز خط کیس، سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر

یاد رہے کہ قبل ازیں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول،خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ۔

رپورٹ میں خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی، پاؤڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر ات پڑتے ہیں