80 ہزار روپے میں میٹرک کے امتحانی سینٹرز بیچے گئے، وزیر تعلیم پنجاب کا انکشاف

لاہور( نیو ز ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 80
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا گیس پرسبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے، لاہور میں میٹرک کے امتحانات کی دوران امتحانی مراکز میں بڑے پیمانے پر نقل کی

شکایت سامنے آئی ہیں، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز

بیچے گئے ، یکم اپریل کو ہونے والے ریاضی کے پرچے کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بوٹی مافیا کے ساتھی ہیں، کنٹرولر امتحانات نے ایویجی لیٹرز پورے کرنے کیلئے پرائیویٹ لوگ بھرتی کرنے کی

اجازت دی، انہوں نے کہا کہ انویجی لیٹرز نے سوشل میڈیا پر فی پرچہ فیس کے پیغامات ڈال رکھے تھے،پرائیویٹ اسکولز مافیا نے اپنے بچوں کو پوزیشن دلوانے کیلئے امتحانی سینٹرز خرید رکھے ہیں۔