کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمدبن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات

راولپنڈی(نیوزڈیسک) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف مشن اور حکومتی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات آ ج

قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تین مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کااستقبال کیا۔