ڈی سی اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز کی سزا کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرنیابینچ تشکیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی سزا کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرنیابینچ تشکیل دیدیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ،

مزید پڑھیں :نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی لوٹ مار ، کرپشن کی ہوشرباء داستان منظر عام پرآگئی

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے ،جسٹس طارق محمور جہانگیری نے گزشتہ سماعت پر کیس سننے سے معذرت کر لی تھی ،
مزید پڑھیں :شمالی غزہ پر اسرائیلی جارحٰیت جاری، فٹبالر محمد برکت، کمانڈر مروان عیسیٰ سمیت67 فلسطینی شہید، 106 زخمی

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن و دیگر نے سزاؤں کو چیلنج کر رکھا ہے ،جسٹس بابر ستار کے یکم مارچ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :دہشتگردی کا خطرہ یا سینیٹ الیکشن، عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں سے ملاقات پر پابندی