دہشتگردی کا خطرہ یا سینیٹ الیکشن، عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) دہشتگردی کا خطرہ یا کچھ اور محکمہ پنجاب نے سینیٹرل جیل اڈیالہ میں سینیٹ الیکشن تک سیاسی ملاقاتوں پرپابندی عائد کردی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے راولپنڈی اڈیالہ جیل کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دو ہفتوں کیلئے عمران خان سمیت تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کی ملاقاتوں ، جیل وزٹس پر پابندی رہے گی ۔

دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سینیٹ الیکشن تک لگائی گئی ہے تاکہ عمران خان سے سیاسی ملاقاتیں نہ ہوسکیں۔دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر اور بیرون سرچ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ،

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان سنبھال لیا

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں تک کسی قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے ، وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب میاں فاروق نذیر کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ، انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں دو ہفتوں کے لیے عمران خان سمیت تمام قیدیوں و حوالاتیوں کی ملاقاتوں اورجیل وزٹس پر پابندی عائد کردی۔۔
۔یاد رہے کہ اڈیالہ سینٹرل جیل میں سابق وزیراعظم بانی چیئرمین تحریک انصافعمران خان ،سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر ہائی پروفائل قیدی سینٹرل جیل اڈیالہ میں اسیر ہیں ۔دو ہفتوں تک جیل وزٹس،ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی