اہم خبریں

پنجاب کابینہ، 15 وزرا کی فہرست فائنل

لاہور(اے بی این نیوز     )پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15 وزرا حلف لیں گے،پنجاب کابینہ کےپہلے مرحلے کی ابتدائی وزرا کی لسٹ فائنل کر لی گئی،مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنے کا امکان ہے،

مزید پڑھیں :نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ 2024،واپڈا جیت گیا

عظمیٰ بخاری صوبائی وزیر اطلاعات اور خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ کے وزیر ہوں گے،بلال یاسین خوراک اور مجتبی شجاع ایکسائز کے وزیر ہوں گے، کابینہ میں خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور سپورٹس کے وزیر ہوں گے،سلمان نعیم اور رانا سکندر حیات بھی 15 رکنی کابینہ میں وزیر ہوں گے ،

مزید پڑھیں :صدارت کی کرسی کون سنبھالے گا ؟ جانئے

رانا ثناء اللہ کو مشیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ، سابق وزیر داخلہ کو وفاق میں لے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے،مریم نواز کی کابینہ میں پرویز رشید کو معاون خصوصی ، چودھری شافع حسین کو وزیر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :محمود خان اچکزئی کے کاغذات منظور ہوگئے

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نیومری پڑھنہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی متاثرہ علاقے میں فوری امدادی سرگرمیوں کی ہدایت ،متاثرہ علاقے میں ایمبولینسز ، موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو کے عملے کی امدادی سرگرمیاں جاری ،

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس،بلاول کی تقریرکے دورن شدیدہنگامہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لینڈ سلائیڈنگ سے 7 گھر تباہ ہونے پر اظہار افسوس،اہل علاقہ کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت ،لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر گھروں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا، ضلعی انتظامیہ، ریسکیواور مقامی لوگوں کیساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کو رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

متعلقہ خبریں