اہم خبریں

منفرد اداکار غیور اختر کو بچھڑے 10 سال بیت گئے

لاہور (نیوز ڈیسک ) پی ٹی وی کے منفرد سینئر اداکار غیور اختر کو بچھڑے 10 برس بیت گئے، وہ اپنے فن کی بدولت مداحوں کے دلوں ميں آج بھی زندہ ہیں،
مزید پڑھیں:شوبز فنکاروں نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی

غیور اختر 1946ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، کامیڈی کرداروں کو اپنے منفرد انداز سے نبھایا اداکار نے فنی کيرئير کا آغاز ريڈيو پاکستان سے کيا،غیور اختر 1970ء میں شوبز سے منسلک ہوئے اور پی ٹی وی کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے کہانیوں کویادگار بنا دیا،

اداکار کو ڈرامہ سیریل ’’سوناچاندی‘‘ میں انکے مخصوص تکیہ کلام نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، ڈرامہ خواجہ اینڈ سن، افسر بے کار خاص، فری ہٹ اور راہیں میں انکے کردار یادگار رہے ،بچوں کے ڈرامہ عینک والا جن میں انہوں نے سامری جادوگر کا کردار بہترین انداز سے نبھاہا ، انہوں نے اپنے کیرئیر میں کچھ فلموں میں بھی کام کیا،

فلم ڈائریکٹ حوالدار میں جیلر کا کردار آج بھی انکے مداحوں کو یاد ہے،اداکار غيور اختر کو حکومت پاکستان نے (پرائیڈ آف پرفارمنس) سے بھی نوازا ، غیور اختر 7 فروری 2014ء میں وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ خبریں