اہم خبریں

شوبز فنکاروں نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے عوام سے 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی
مزید پڑھیں:انڈر19 ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا آج سیمی فائنل میں مد مقابل ہونگے

، اس سلسلے میں شوبز شخصیات نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے،اداکارہ منشا پاشا کہتی ہیں ووٹ دینا ہم سب کافرض ہے جو بھی ہو ہمیں گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنا چاہیے ،اداکارہ مریم نفیس کہتی ہیں میں دعا کرتی ہوں جو بھی ہو پاکستان کیلئےبہتر ہو ،

ہدایتکار ثاقب ملک نے کہا کہ کوئی بھی حکومت آجائے سب کو دیکھ لیا ہے، فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں باہر نکلو اور 8 فروری کو ووٹ دو،اداکارہ مایا علی نے بھی عوام سے اپیل کی اپنا ووٹ

عقل مندی سے کاسٹ کریں، اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ 8 فروری کو اپنے ووٹ دینے کا حق استعمال کریں، تبدیلی لانے کی طاقت ووٹ میں ہے۔

متعلقہ خبریں