خضدار(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پیپلزپارٹی کو نشانہ بنارہی ہیں،ہم تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،وہ جانتے ہیں ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے،
تربت میں میری جماعت کے دولوگوں پر حمل ہوئے،کوئٹہ میں ہمارے سابق صوبائی صدر پر حملہ ہوا،
جمعرات کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی معاشی معاہدے کو میں نے ماہرین کے ساتھ مل کر خود تیار کیا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان واقعی خطرے میں ہے،
اس مسئلے کے بارے میں پاکستانیوں کو سمجھانا ضروری ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ سوچا اور سمجھا کہ جو روایتی طریقے کار ہیں اس ملک میں اشرافیہ کو نوازنے کے وہ ناکام ہوگئے ہیں، ہمیں اب براہ راست غریب کی مدد کرنی ہوگی۔سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم اشرافیہ کی سبسڈی ختم کریں گے، پسماندہ طبقات کو ریلیف دینے کے لیے رقم فراہم کریں گے، حکومت ملی تو وفاق کی 17 وزارتیں بھی ختم کردیں گے۔
عمران خان اوربشریٰ بی بی کو سزاسے پیپلزپارٹی خوشی نہیں منارہی،بلاول بھٹو
بلاول نے کہا کہ یہ جانتے ہیں میری رگوں میں بلوچ خون ہے، وہ جانتے ہیں میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں، میں بلوچستان کے شہداء کا دکھ سمجھتا ہوں، وہ جانتے ہیں میں بلوچستان کےعوام کے مسائل جانتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو توڑنے والے جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو ان کی سازش کامیاب ہونے نہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے حق کا سودا نہیں کرتی، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو حق دلاسکتی ہے، غربت اور بےروزگاری کا مقابلہ صرف پیپلز پارٹی کرسکتی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی بھول ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے کارکنان پر متعدد حملے ہوئے، ان کاخیال تھا جیالے ان حملوں سے گھبرا جائیں گے، انہوں نے سوچا بچہ ہے خوفزدہ ہو جائے گا، لیکن ہمارا سرکٹ تو سکتا ہے لیکن دہشتگردوں کے سامنے جھک نہیں سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے ان کو جواب دیں گے، 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔
بلاول نے کہا کہ میں بلوچستان کی خدمت ایسے کروں گا جیسے بیٹا والدہ کی کرتا ہے، میں جو وزیر خارجہ بنا تو آپ کی آواز بن کر بنا، عوام سے درخواست ہے چنو نئی سوچ کو،چنو پی پی پی کو۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر وفاق کی 17 وزارتوں کو بند کروں گا، بچائے گئے پیسوں کو بلوچستان پر لگاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی اندھیرے میں ہیں، بلوچستان کے ہر اضلاع میں گرین انرجی پارک بناؤں گا، بلوچستان میں اپنا سولر پلانٹ لگاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور حقدا رلوگوں کو 300 یونٹ کی مفت بجلی دوں گا، یوتھ کارڈ سے بیروزگار نوجوانوں کی مدد کریں گے، بھوک اور غربت کے لیے یونین کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام سے درخواست ہے تشدد کی سیاست نہ کریں۔