پنجاب ،نمونیا کے وار جاری ،مزید3 بچے جاں بحق ہوگئے

لاہور( اے بی این نیوز) پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،ذرائع کے مطابق24 گھنٹے کے دوران مزید3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جن کے عمریں تین ماہ سے چار سال کے درمیان ہے، راولپنڈی سے دو اور لاہور سے ایک بچہ شامل ہے،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید801 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔